Expert Rating 10 out of 10
User Rating
Genre: Short Story,
مرزا عظیم بیگ چغتائی نے عملی مذاق سے مزاح پید کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ عظیم بیگ چغتائی کے افسانے اخلاق اور عمل کی اصلاح کے جذبے سے خالی نہیں ہیں۔ حقیقت میں ان کے ہر واقعہ اور کردار کے پیچھے کوئی نہ کوئی اصلاحی مقصد شامل ہے۔زیر نظر کہانی میں مصنف اپنے ایک سفر کا قصہ بیان کرتے ہیں ۔ ایک بار مصنف کسی بہت ضروری کا م سے دہلی سے آگرہ جا رہے تھے۔ریل میں بیٹھے تو انہیں ایک صاحب ملے جو دیکھنے میں بیرسٹر لگتے تھے ۔ان کو پان کھاتے دیکھ کر مصنف نے بیرسٹر صاحب سے بد تہذیبی سے پیش آئے۔ جواباً بیرسٹر صاحب نے ایسا کیا کیا کہ مصنف نہ صر ف اپنا کام بھول کر معافی مانگنے ان کے پیچھے گاؤں تک پہنچے بلکہ خود بھی اتنے پان کھائے کہ منہ زخمی ہو گیا ؟ آئیے مصنف کے پان ناپسند کرنے سے لے کر پان کھانے تک کی روداد جاننے کے لیے کہانی پڑھتے ہیں ۔