بچو!آئیےآپ کو قصہ سناتے ہیں ایک قدیم سرنگ کا جو کہ سالوں پہلے انگریزوں کے دور میں بنائی گئی تھی ۔ نعمان،فہد،یاسر اور حماد چار دوست تھے۔ چاروں دوست پیپر ختم ہونے کی خوشی میں فہد کی حویلی میں جمع ہوئے ۔ فہد کی حویلی کافی پرانی تھی لیکن اس کا کچھ حصہ توڑ کر دوبارہ تعمیر کیا گیا تھا جبکہ دو کمرے ایسے ہی بند پڑے تھے ۔ان چاروں دوستوں کو باتوں باتوں میں پتہ چلا کہ یہاں ایک سرنگ ہے جو کہ کافی پرانی ہے ۔ انہوں نے اس سرنگ میں جانے کا فیصلہ کیا ۔ جب وہ اس کی کھوج میں نکلے تو ان کے ساتھ اس پُر خطر اور خوفناک سرنگ میں کیا ہوا؟کیا وہ زندہ سلامت وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے؟آئیے اس موت کی سرنگ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ پر تجسس کہانی پڑھتے ہیں ۔