Expert Rating 8 out of 10
User Rating
Genre: Short Story,
شوکت تھانوی نامور مزاح نگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شا عر بھی تھے ۔نام محمد عمر اور شوکت تخلص کرتے تھےجبکہ شوکت تھانوی کے نام سے مشہور ہوئے۔شوکت تھانوی زیر نظر مضمون میں ایک شاعر کا قصہ بیان کرتے ہیں ۔ تقسیم ہند سے پہلے شاعر کی شاعری کے قدردانوں کی تعداد بہت زیادہ تھی ۔پندرہ برس کی عمر میں پہلی ہی غزل کے بعد ان کا چرچا ہونے لگا اور مشاعروں میں ان کی خوب آؤ بھگت ہونے لگی۔ مگر تقسیم ہند کے بعد شاعر کو معاشی حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑااور ان کے پاس دو روٹیوں کا سہارا تک نہ رہا ۔کیسے اس مشکل وقت میں پبلشرز اور ان کے کلام کے دلدادہ لوگوں نے منہ پھیر لیا ؟آئیے اِس شاعر کا حال جاننے کےلیے پڑھتے ہیں ۔