Ephesus Kaa Ghaar

Ephesus Kaa Ghaar

Ehya Publications

Expert Rating 10 out of 10

Ephesus Kaa Ghaar

Expert Rating 10 out of 10

User Rating

Publish Date: 30 Oct 2024
No. of Pages: 14
No. of Pages: 14
Publish Date: 02-02-2025

Genre: Islamic,

Keywords: Bedtime Stories,

قرآنِ کریم بلاشبہ پیغام رشد و ہدایت، آئینِ فلاح و سعادت اور سابقہ تمام آسمانی کتابوں اور الہامی علوم و معارف کا جامع ہے۔ قرآنِ کریم چونکہ ہدایت کی کتاب ہے اس لیے اس کا انداز عموماً وعظ و نصیحت اور فکرِ آخرت پر مشتمل ہے، مگر اس کے بیچ میں کچھ نہ کچھ احکام اور واقعات کا بھی ذکر ہوتا رہتا ہے۔ یہ واقعات اگر چہ اجمالی نوعیت کے ہوتے ہیں، مگر ان میں انسانیت کے لیے سامانِ ہدایت و رہنمائی ہے۔ ان واقعات میں سے ایک واقعہ اصحابِ کہف کا ہے، جو اللہ تعالیٰ کی قدرت کا ایک کرشمہ ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی دینے والوں کے لیے ایک سبق ہے۔ اس وقت کے مشرک بادشاہ سے اپنے ایمان کی حفاظت کے لیے چند نوجوانوں نے ایک غار میں پناہ لی ۔وہ اللہ تعالیٰ سے دعا مانگ کر کچھ دیر کے لیے سو گئے ۔ مگر جب وہ سو کر اٹھے تو ایسا کیا ہوا کہ باہر جانے پر لوگ ان کو عجیب نظروں سے دیکھنے لگے ۔ انہیں جب دربار میں پیش کیا گیا تو بادشاہ نے ان کے ساتھ کیا کیا ؟اصحاب ِ کہف کے اس واقعے کے متعلق مزید جاننے کے لیے آئیے پڑھتے ہیں ۔

More Like This

Sign Up for the Latest

Books & Updates!