Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Genre: Non-fiction,
Keywords: Bedtime Stories,
بچو! دنیا میں بہت سی اقسام کے جانور پائے جاتے ہیں ۔سب اپنی نوعیت میں الگ ہی نظر آتے ہیں اور ان کی انوکھی وضع و ساخت انھیں ایک دوسرے سے بہت مختلف ظاہر کرتی ہے۔ کہیں لمبی سونڈ والا ہاتھی تو کہیں مختصر سی جسامت والا چوہا اور ان میں ہمیں کوئی مشابہت بھی نظر نہیں آتی ہے۔ لیکن اگر ہم ان کی ساخت کا گہری نظر سے مطالعہ کریں تو ان کے آپسی تضادات اور مشابہتیں معلوم ہوں گی۔ اگر چہ ظاہری طور پرہاتھی اور چوہا ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن دونوں ریڑھ کی ہڈی والے جانور ہیں۔اسی طرح کچھ اور جانوروں کے بارے میں جانتے ہیں۔ اس حصے میں ہم شیر ،گل دار ، ہاتھی، گینڈا، زرافہ،ہپوپو ٹامس،اوکاپی،ببون اوراڑن لومڑی(چمگادڑ) کا رہن سہن ،ان کا مسکن، کھانا ،شکار کرنے کا طریقہ اور ان کی مختلف اقسام کے بارے میں جانیں گے ۔مزیدجاننےکے لیے آئیے پڑھتے ہیں ۔