بچو! یہ کہانی ہے ریاست بدر پور کی ، جس میں ایک بہت پرانا قلعہ تھا ۔ اس قلعے کے بارے میں سرکار کو پتہ چلا کہ اس میں کروڑوں کا خزانہ چھپا ہوا ہے ۔ اسی لیے سرکار نے اس قلعے کی کھدائی کے لیے ہزاروں مزدوروں کو لگایا ہوا تھا ۔ کھدائی کا کام تقریباً مکمل ہو چکا تھا کہ اچانک سے کچھ خوفناک واقعات ہونے لگے ۔ وہاں کام کرنے والے مزدوروں نے بھوت دیکھا اور کچھ کو تو اس بھوت نے زخمی بھی کر دیا ۔کیا خفیہ پولیس اس خوفناک بھوت کو پکڑنے میں کامیاب ہو ئی ؟ اس سب کے پیچھے کسی مقامی انسان کا ہاتھ تھا یا سچ میں ان سرنگوں میں بھوتوں کا بسیرا تھا؟ اس گتھی کو سلجھانے کے لیے کہانی پڑھیے ۔