
User Rating
Expert Rating 10 out of 10
User Rating
Genre: Humor
Keywords: Bedtime Stories, Comedy
پطرس بخاری کا کمال یہ ہے کہ وہ اپنی مزاح نگاری کو تمسخر اور طنز سے آلودہ نہیں ہونے دیتے۔ ان کے مزاح میں شوخی اور لطافت کی پاکیزہ آمیزش ہے۔ ان کا لطیف مزاح ان کے انوکھے زاویۂ نظر سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ مزاح پطرس کی غیر معمولی ذہانت، عمیق مشاہدہ کی عادت اور شگفتہ طرز بیاں کی قوت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔زیر نظر کہانی میں مصنف نہایت شگفتگی سے صبح دیر سے اٹھنے کی عادت کو بیان کرتے ہیں ۔مصنف نے سحر خیزی کی عادت ڈالنی چاہی کیا وہ اس میں کامیاب ہو پائے؟وہ صبح جلدی کیوں اٹھنا چاہتے تھے ؟ آئیے جاننے کے لیے کہانی پڑھتے ہیں ۔