
الیاس احمد مجیبی (1898ء–1958ء)
الیاس احمد مجیبی اردو کے ادیب، محقق، مدیر، مترجم اور ادبِ اطفال کے اہم مصنف تھے۔ انہوں نے سیرتِ نبوی، سیرتِ صحابہ، اخلاقی تربیت اور بچوں کے لیے اصلاحی ادب پر متعدد کتابیں لکھیں، نیز الف لیلہ سے ماخوذ کہانیاں بھی پیش کیں۔ ان کی سادہ اور مؤثر نثر نے کم عمر قارئین کے لیے دینی، اخلاقی اور ادبی تعلیم کو دل چسپ بنایا۔