
برادرانِ گرم — جیکب گرم (1785ء–1863ء) اور ولہیلم گرم (1786ء–1859ء)
برادرانِ گرم انیسویں صدی کے جرمن محقق، ماہرِ لسانیات اور لوک کہانیوں کے مدون تھے۔ انہوں نے جرمن اور دیگر یورپی روایات سے ماخوذ زبانی اور تحریری لوک کہانیوں کو جمع، مرتب اور مدون کر کے’گرم فیری ٹیلز‘ کی صورت میں عالمی ادب کو ایک لازوال ورثہ دیا۔ ان کی اس تالیف نے دنیا بھر کے بچوں اور بڑوں کے تخیل کو متاثر کیا اور لوک ادب کی بنیادیں مضبوط کیں۔