
ایسوپ (تقریباً 620 ق م–564 ق م)
ایسوپ قدیم یونان کے عالمی شہرت یافتہ تمثیل نگار اور حکایت گو تھے۔ ان سے منسوب ’ایسوپ کی حکایات‘ حیوانی تمثیلوں کے ذریعے اخلاقی و عملی حکمت سکھانے کا لافانی شاہکار ہیں۔ تمثیلی کہانیوں کے اس کلاسیکی سرمائے نے دنیا کی تقریباً ہر زبان کے فکشن اور ادبِ اطفال کو متاثر کیا، اور یہ آج بھی دانائی کا سرچشمہ تسلیم کیا جاتا ہے۔