
User Rating
Expert Rating 8 out of 10
User Rating
Genre: Fairytale
Keywords: Bedtime Stories, fantasy
ڈورتھی اور اس کے ساتھی شہرِ زمرد میں داخل ہوئے تو اس کی خوبصورتی دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ وہاں کے تمام گھر سبز سنگِ مرمر سے تعمیر کیے گئے تھے۔ ہر چیز سبز رنگ کی تھی، یہاں تک کہ بچے، مرد اور عورتیں بھی سبز ملبوسات پہنے ہوئے تھے۔ جوں ہی ڈورتھی اور اس کے ساتھی محل کے دروازے پر پہنچے، وہاں موجود سپاہی انہیں اندر لے گیا۔ محل کے اندر کمروں اور ان میں موجود تمام چیزوں میں سبز رنگ نمایاں تھا۔اس کے بعد ایک نوعمر لڑکی ان سب کو ان کے کمروں میں لے گئی، کیونکہ عظیم اوز ان میں سے ہر ایک سے الگ الگ ملاقات کرنا چاہتا تھا۔ کیا ڈورتھی اور اس کے ساتھی اپنی اپنی خواہشات پوری کر پائیں گے؟ اوز ان کی خواہشات پوری کرنے کے لیے ان کے سامنے کیا شرط رکھے گا؟ جاننے کے لیے سرزمینِ اوز کا یہ دلچسپ حصہ پڑھیں۔