
User Rating
Expert Rating 8 out of 10
User Rating
Genre: Fairytale
Keywords: Bedtime Stories, fantasy, Friendship
جنگل میں کوئی گھر نہ ہونے کی وجہ سے ڈورتھی اور اس کے ساتھیوں کو ایک درخت کے نیچے پڑاؤ ڈالنا پڑا۔ کھانا ختم ہونے کی وجہ سے ڈورتھی پریشان تھی کہ ناشتہ کیا کریں گے، مگر اس کی یہ پریشانی بھوسے کے پتلے نے اس کی ٹوکری کو گری دار میووں سے بھر کر دور کر دی۔ دوسری جانب شیر بھی اپنے کھانے کی تلاش میں جنگل میں نکل گیا۔صبح اٹھتے ہی وہ سب شہرِ زمرد کی طرف روانہ ہو گئے۔ سفر کرتے کرتے اچانک ہی ان کے سامنے ایک گہری کھائی آ گئی، جسے پار کرنا بہت مشکل تھا۔ کیا ڈورتھی اور اس کے ساتھی وہ کھائی پار کر پائیں گے؟دوسری جانب موجود جنگل میں کیا پراسراریت تھی؟ کالی داہ کون تھے، اور کیا ڈورتھی اور اس کے ساتھی ان سے جان بچا پائیں گے؟ جاننے کے لیے کہانی پڑھیے۔