
User Rating
Expert Rating 8 out of 10
User Rating
Genre: Short Story, Islamic
Keywords: Story with lesson, Islamic, Moral
یہ کہانیاں جِنوں بھوتوں یا دیو پریوں کی کہانیاں نہیں ہیں۔ یہ انسانوں کی کہانیاں ہیں۔ جیتے جاگتے انسانوں کی سچی کہانیاں۔ اُن انسانوں کی کہانیاں جو ہماری تمھاری طرح اسی زمین پر آباد رہے۔ ان کہانیوں میں آپ کو دو قسم کے انسان ملیں گے: ایک، خدا کے فرمانبردار بندے، جو خود بھی نیکی کی راہ پر چلے، اور دوسروں کو بھی اُسی راہ پر چلانے کی کوشش کرتے رہے۔ جو شیطان کی چالوں سے ہر وقت چوکنے رہے اور اگر کبھی بھول چوک میں خدا کی نافرمانی کر بیٹھے تو اپنی غلطی معلوم ہونے پر فوراً اپنے رب کی طرف پلٹ آئے۔ اُنھی لوگوں کی بدولت ایمان کا نور پھیلا۔ اسلام کا چمن شاداب ہوا اور دنیا میں عدل و انصاف کا دَور دَورہ ہوا۔ دوسرے، گندے اور ناپاک انسان، جو خدا کی بندگی سے منہ موڑ کر شیطان کی راہ پر چلے اور جو لوگ خدا کے راستے پر چل رہے تھے، انہیں بہکانے کی کوشش میں لگے رہے۔ اُنہی لوگوں کی وجہ سے دنیا میں بدکاریاں پھیلیں اور خدا کی زمین ظلم اور فساد سے بھر گئی۔ اُنھی کی نحوست سے دنیا والوں پر تباہی اور بربادی آئی۔ ان کہانیوں کو پڑھنے کے بعد آپ کے سامنے یہ سوال آپ سے آپ آجائے گا کہ آپ اِن دو قسم کے انسانوں میں سے کن کے پیچھے چلیں۔آپ کی زندگی کے بنائو اور بگاڑ کا دار و مدار اِسی سوال کے جواب پر ہے۔ جو جیسا کرے گا ویسا بھرے گا۔ خدا کرے کہ آپ کی سمجھ بوجھ آپ کا ساتھ دے تاکہ آپ صحیح فیصلہ کرسکیں اور پھر اپنے فیصلے پر جمے رہیں۔