
User Rating
Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Genre: Textbooks
Keywords: Textbook, Story with lesson, Moral, Islamic
اسلامیات کی تعلیم ناصرف ہماری قومی شناخت کے لیے ناگزیر ہے بلکہ ایک دینی فریضہ بھی ہے۔ اسلامیات کی کتابیں بالعموم معلومات کا ذخیرہ تو ہوتی ہیں لیکن ان کتب میں طلبہ کو دین سکھانے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب نہیں دی جاتی۔ ایک معیاری اسلامیات کی کتاب مرتب کرتے وقت اس امر کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے کہ وہ طلبہ میں مثبت اندازِ فکر پیدا کرے اور اُن کے اذہان میں دین کے حوالے سے پیدا ہونے والے سوالات اور ابہام کو مؤثر انداز میں رفع کر سکے۔ احیا ایجوکیشن سروسز نے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ایسی کتب تشکیل دی ہیں جو ناصرف اُسلوب کے اعتبار سے جدت رکھتی ہیں بلکہ طلبہ میں تخلیقی صلاحیتیں اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ اس کتاب کو ترتیب وتشکیل دیتے وقت انتہائی دیدہ زیب اور دلچسپ رکھا گیا ہے تا کہ وہ بچوں کو پڑھنے پر مجبور کر دے کہ یہی پہلا قرینہ ہے۔موضوعات کی ترتیب میں طلبہ کی عمر، ذہنی استعداد اور فہم کی سطح کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے ۔ ان کا مقصد محض اسلامی معلومات میں اضافہ نہیں بلکہ بنیادی تصورات کی واضح تفہیم اور ذہن میں موجود ابہامات کا ازالہ ہے۔اس ضمن میں ایمانیات، عبادات ، سیرتِ نبوی ، انبیا کرام علیھم السلام اور عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق اسلامی تعلیمات کے مختلف پہلوؤں سے متعلق موضوعات کو پانچویں جماعت کے طلبہ کے لیے دلچسپ اور منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح کوشش کی گئی ہے کہ نصابی سوالات اور سرگرمیاں طلبہ میں تنقیدی سوچ اور فہم و ادراک پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں۔