
Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Keywords: Bedtime Stories, Story with lesson, fantasy
جیسے ہی جلاد ڈچس کو لے کر واپس آیا، بلا غائب ہو چکا تھا۔ بادشاہ اور جلاد پریشان ہو کر اس کو تلاش کرنے لگے۔ اس دوران ڈچس، ایلس کے نزدیک آ کر اس سے دوبارہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرنے لگی۔یہ دیکھ کر ایلس کو کافی حیرت ہوئی اور وہ سوچنے لگی کہ اُس دن ڈچس کے خراب مزاج کی وجہ یقیناً کالی مرچ تھی۔تاہم، ایلس کو ڈچس کا یوں اپنے قریب آنا پسند نہیں آ رہا تھا، مگر وہ کچھ بھی کہنے سے گریزپا تھی۔ گفتگو کے دوران ڈچس ہر بات میں کوئی نہ کوئی اخلاقی سبق ڈھونڈ نکالتی۔ اسی دوران اچانک ہی ڈچس کی بولتی بند ہو گئی اور اس کے چہرے پر خوف و ہراس چھا گیا۔ جوں ہی ایلس نے سر اٹھایا، اس نے سامنے ملکہ کو موجود پایا۔کیا ملکہ دوبارہ ڈچس کو قید میں ڈال دے گی؟ کھیل کے دوران ملکہ کا رویہ سب کے ساتھ کیسا رہا؟ آخر ملکہ ہر بات پر سر اُڑانے کا حکم کیوں دیتی؟ گریفن کون تھا اور ملکہ ایلس کو اس کے پاس کیوں لے گئی؟ نقلی کچھوے نے ایلس کو کون سی کہانی سنائی؟جاننے کے لیے آئیے کہانی پڑھتے ہیں۔