
Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Genre: Fairytale
Keywords: Bedtime Stories, Classic, Story with lesson
ایلس نے باغ میں تین مالی دیکھے جو ایک دوسرے کو نمبروں سے مخاطب کر رہے تھے۔ وہ تینوں بڑی جاں فشانی سے سفید گلابوں کو لال رنگ دینے میں مصروف تھے۔ ایلس کے پوچھنے پر ان میں سے ایک مالی، ٹو، نے بتایا کہ انہوں نے سرخ گلاب کا درخت لگانے کی بجائے سفید گلاب کا درخت لگا دیا تھا اور وہ سب ملکہ کے آنے سے پہلے اپنی غلطی سدھارنے کی کوشش کر رہے تھے۔اسی دم وہاں ملکہ کے آنے کی دھوم مچ گئی۔ ایلس نے تجسس سے مڑ کر دیکھا تو ایک عظیم جلوس کے آخر میں بادشاہ اور ملکہ پوری شان سے آ رہے تھے۔ملکہ کے آنے کا سنتے ہی مالی منہ کے بل زمین پر کیوں لیٹ گئے؟ملکہ نے ایلس کا سر اُڑانے کا کیوں کہا، اور اس پر ایلس کا کیا ردِعمل تھا؟کیا ایلس ملکہ کے ساتھ کروکے کھیلنے کی حامی بھرے گی؟کروکے کے کھیل میں کیا چیزیں عجیب تھیں؟یہ سب جاننے کے لیے آئیے، ایلس کی دلچسپ اور انوکھی دنیا میں چلتے ہیں۔