
Expert Rating 8 out of 10
User Rating
Keywords: Bedtime Stories, Story with lesson, fantasy
جب ایلس عدالت میں پہنچی تو اس نے دیکھا کہ دلوں کا بادشاہ اور ملکہ اپنے تخت پر بیٹھے تھے، جبکہ اُن کے گرد ایک ہجوم جمع تھا جس میں پرندے، جانور اور تاش کے پورے پتے شامل تھے۔ دلوں کا جیک زنجیروں میں جکڑا ہوا بادشاہ کے سامنے کھڑا تھا، جبکہ سفید خرگوش اپنے ایک ہاتھ میں بگل اور دوسرے میں طومار پکڑے بادشاہ کے قریب موجود تھا۔ایلس یہ سب دیکھ کر بہت پرجوش ہو گئی۔ اگرچہ وہ اس سے پہلے کبھی عدالت میں نہیں گئی تھی، لیکن اس کے بارے میں کتابوں میں ضرور پڑھ چکی تھی۔ وہاں بارہ مخلوقات جیوری کے فرائض پر مامور تھیں۔ آخر اس عدالت میں کون سا مقدمہ ہونے والا تھا؟ دلوں کے جیک سے کون سی غلطی سرزد ہوئی تھی؟ سب سے پہلے کس گواہ کو پیش کیا گیا، اور اس کے ہاتھ میں کیا تھا؟ ڈچس کی باورچن کو کمرۂ عدالت میں کیوں بلایا گیا، اور کیا اُس نے کوئی بیان دیا؟اس دلچسپ عدالت کے بارے میں جاننے کے لیے آئیے، ایلس کی دنیا میں چلتے ہیں۔