
سجاد حیدر یلدرم (1880ء-1943ء)
سجاد حیدر یلدرم اردو ادب کے محسنوں میں سے ہیں، جنہوں نے نا صرف اپنے طبع زاد افسانوں اور طنز و مزاح کے ذریعے اردو زبان کو قیمتی میراث بخشی بلکہ روسی و ترکی زبان کے شاہکار ادب کا اردو ترجمہ کر کے ہمیں ان اجنبی فن پاروں سے آشنا بھی کیا۔ عظیم ترین اردو ناول نگار، قرۃ العین حیدر، انہی کی صاحبزادی تھیں۔