
سعادت حسن منٹو (1912ء-1955ء)
سعادت حسن منٹو اردو فکشن کے بے باک تخلیق کار اور جدید افسانے کے صاحبِ اسلوب معمار تھے۔ انہوں نے تلخ حقیقت نگاری، نفسیاتی بصیرت اور طنز کے ذریعے معاشرتی دورنگیوں کو بے نقاب کیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گورمکھ سنگھ کی وصیت جیسی شہرۂ آفاق تحریروں سے انہوں نے فساداتِ 1947ء کے ہولناک اثرات اور انسانی المیے کو لافانی ادبی صورت عطا کی۔