
مختار احمد
مختار احمد اردو کے ادیب ہیں جنہوں نے بڑوں اور بچوں دونوں کے لیے وسیع ادبی کام کیا ہے۔ وہ بڑوں کے لیے 70 سے زائد افسانے اور بچوں کے لیے 120 سے زیادہ ناول اور کہانیاں تحریر کر چکے ہیں۔ ان کی تحریروں میں تخیل، سادہ و رواں زبان اور دل چسپطرزِ بیان نمایاں ہے، جو کم عمر قارئین کو متوجہ کرتا اور ان میں مطالعے کی رغبت پیدا کرتا ہے۔