
خواجہ حسن نظامی (1878ء-1955ء)
خواجہ حسن نظامی اردو نثر کے صوفی منش ادیب، مورخ اور انشاء پرداز تھے۔ انہوں نے تصوف، تاریخ اور معاشرت کو اپنے منفرد اور سادہ نثری اسلوب میں پرویا۔ ان کی تحریروں کی دلکشی، طنز و لطافت اور دہلوی اردو لہجے کی حلاوت ان کی انفرادیت کی ضامن ہے۔ ’بیگمات کے آنسو‘ اور ’محرم الحرام‘ جیسی تصانیف اردو ادب کا گراں قدر سرمایہ ہیں۔