
کیٹ شوپن (1850ء–1904ء)
کیٹ شوپن امریکی ناول نگار اور افسانہ نگار تھیں، جن کی بیشتر تحریریں لوزیانا کی زندگی اور معاشرت سے وابستہ ہیں۔ ’دی اویکننگ‘ اور ’دی اسٹوری آف این آور‘ جیسی تخلیقات میں انہوں نے عورت کی داخلی زندگی، خود مختاری، ازدواجی رشتوں اور سماجی پابندیوں کو نفسیاتی باریکی سے پیش کیا اور امریکی ادب میں مستقل مقام حاصل کیا۔