
ایچ۔ ایچ۔ منرو (ساکی) (1870ء–1916ء)
ایچ۔ ایچ۔ منرو ، جو قلمی نام ساکی سے مشہور تھے، برطانوی افسانہ نگار اور صحافی تھے۔ ان کے مختصر افسانے برجستہ طنز، لطیف مزاح، تہہ دار ستم ظریفی اور غیر متوقع انجام کے لیے معروف ہیں۔ انہوں نے ایڈورڈین معاشرے کے طبقاتی رویوں اور سماجی تصنع کو فنی اختصار سے پیش کیا۔ پہلی جنگِ عظیم میں فوجی خدمت کے دوران فرانس میں مارے گئے۔