
چراغ حسن حسرت (1904ء-1955ء)
ریاست جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے چراغ حسن حسرت ممتاز پاکستانی اردو نقاد، شاعر اور انشاء پرداز تھے۔ وہ عمدہ اردو شاعر تھے مگر ان کی پہچان، ان کے فکاہیے اور کالمز تھے جو انہوں نے سندباد جہازی کے قلمی نام سے لکھے۔ انہوں نے ادبی تنقید اور تراجم کا سرمایہ بھی چھوڑا۔ ان کی تحریروں میں برصغیر کی سیاسی، تہذیبی اور ادبی فضا کی جھلک نمایاں ہے۔