
علامہ راشد الخیری (1868ء-1936ء)
اردو زبان کے نمایاں افسانہ نگار، علامہ راشد الخیری کا تعلق دہلی سے تھا۔ انہوں نے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی محرومیوں اور بالخصوص خواتین کے حقوق پر ایسے غم انگیز پیرائے میں لکھا کہ انہیں مصورِ غم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ افسانوں کے علاوہ ان کے جاری کردہ رسائل، ناولوں اور سوانح نگاری کو بھی خاصی مقبولیت حاصل ہوئی ۔