
Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Genre: Fairytale
Keywords: Bedtime Stories, fantasy, Friendship
ایلس نے کھمبی پر ایک کیڑا بیٹھا دیکھا جو نہایت سنجیدگی سے حقہ پی رہا تھا۔ جب کیڑے نے ایلس سے اس کی شناخت کے بارے میں پوچھا تو وہ اسے کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکی، جس پر کیڑا کچھ ترش مزاج ہو گیا، کیونکہ اس کے خیال میں ہر شخص کو اپنی شناخت معلوم ہونی چاہیے۔ تاہم، کیڑے کی بدمزاجی پر ایلس کو غصہ آ گیا اور وہ وہاں سے چل دی، مگر کیڑے نے اسے ایک اہم بات بتانے کے لیے واپس بلا لیا۔ پھر اس نے ایلس سے ایک نظم سنانے کو کہا، جس پر وہ فوراً شروع ہو گئی۔کیا کیڑا ایلس کے قد کو مناسب بنانے میں اس کی مدد کرپائے گا؟ کھمبی کا ٹکڑا کھانے سے ایلس پر کیا اثر ہوا؟ کبوتر ایلس کو سانپ کیوں سمجھ بیٹھا؟یہ سب جاننے کے لیے آئیے، ایلس اِن ونڈر لینڈ کی دلچسپ دنیا میں قدم رکھتے ہیں۔