
User Rating
Expert Rating 9 out of 10
User Rating
Genre: Contemporary Fiction, Fable, Moral
Keywords: Bedtime Stories, Story with lesson, Moral
احساس کی کہانیاں مختلف کہانیوں کا مجموعہ ہے جیسے ایک کہانی نیلم اور نیم کے پیڑ کے بارے میں ہے ۔ نیم کے پیڑ سے نیلم کی بہت گہری دوستی تھی مگر ان کی دوستی کیوں اور کیسے ختم ہوئی ؟ ایسے ہی روفی اور سارہ کی پسندیدہ مرغی موہنی کی کہانی جس نے کیسے اپنے چوزوں کو آگ سے بچایا ؟ راجو کو مصوری کا بہت شوق تھا مگر اس کی امی کو راجو کا یہ شوق پسند نہ تھا ۔ امی کی سالگرہ کے دن راجو نے انہیں ایسا کیا تحفہ دیا کہ اس کی امی نے اسے پھر کبھی مصوری سے نہیں روکا ؟ایک ضدی اور فضول خرچ بچے احمر کی کہانی جس کے پاس ڈھیروں آسائشات تھیں پھر بھی وہ نئے جوتے خریدنے کی بے جا ضد کرتا رہتا۔لیکن ایک رات احمر کے والد نے اسے آخر ایسا کیا کہا کہ احمر نے اپنی فضول خرچیوں سے توبہ کر لی؟یہ سب جاننے کے لیے کہانیاں پڑھیے۔