
شوکت پردیسی (1924ء–1995ء)
شوکت پردیسی ، اصل نام شیخ محمد عرفان، ہندوستانی اردو شاعر، صحافی، نغمہ نگار اور بچوں کے ادیب تھے۔ انہوں نے غزل، نظم، گیت اور فلمی نغمات لکھے اور بچوں کے ماہنامہ ’منا‘ کی ادارت بھی کی۔ ان کا مجموعہ ’تحفۂ اطفال‘ روزمرہ موضوعات پر سادہ، رواں اور دل چسپ نظموں کے ذریعے ادبِ اطفال میں ان کی نمایاں خدمت کی عکاسی کرتا ہے۔