
رڈیارڈ کیپلنگ (1865ء- 1936ء)
رڈیارڈ کیپلنگ بمبئی میں پیدا ہونے والے برطانوی مصنف، شاعر اور ناول نگار تھے۔ وہ اپنی شہرۂ آفاق تصانیف تصانیف ’دی جنگل بک‘، ’کِم‘ اور ’جسٹ سو اسٹوریز‘ کی بدولت عالمی شہرت کے حامل ہوئے۔ ان کی نظموں، بالخصوص “If” کو خاصی پذیرائی ملی۔ کیپلنگ کو 1907ء میں ادبیات کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔ انہوں نے برطانوی ہند، سامراجی فضا، مہم جوئی اور نوآبادیاتی زندگی کو اپنی کہانیوں اور نظموں کا موضوع بنایا۔