
خالد مسعود خان (1959ء)
خالد مسعود خان ممتاز پاکستانی قلمکار ہیں جو اپنی مزاحیہ عوامی شاعری اور کالم نگاری کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ ان کا بنیادی تعلق ملتان سے ہے، لیکن ان کی برجستہ طنز و مزاح پر مشتمل شاعری اور عمدہ فکاہیوں کے سبب انہیں نا صرف پاکستان، بلکہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی کمیونٹی میں مقبولیت حاصل ہے۔