
محترمہ فاطمہ جناح (1893ء-1967ء)
محترمہ فاطمہ جناح، بانیٔ پاکستان کی ہمشیرہ اور تحریک پاکستان کی سرگرم کارکن تھیں، جنہیں مسلم لیگ اور ہند و پاک کی تمام مسلم خواتین اپنی رہنما تصور کرتی ہیں ۔ انہوں نے قائد اعظم کی سوانح حیات، میرا بھائی تحریر کی، جو تشکیل و تعمیرِ پاکستان کے ہر قدم کی عکاس ہے۔ محترمہ فاطمہ جناح کو مادرِ ملت کا لقب دیا گیا تھا۔