
ڈاکٹر ذاکر حسین (1897ء–1969ء)
ڈاکٹر ذاکر حسین، بھارت کے سابقہ صدر، ماہرِ تعلیم، مفکر اور ممتاز اردو ادیب تھے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اہم معماروں میں سے ہونے کے ناطے انہوں نے قومی تعلیم اور امن و رواداری کے پیغام کی ترویج میں تاریخی کردار ادا کیا۔ ان کی تحریریں اور ادبِ اطفال کے لیے لکھی گئی کہانیاں فکری متانت، شائستہ اسلوب، اخلاقی اقدار اور عمیق حب الوطنی کی لافانی آئنہ دار ہیں۔