
دینو بوزاتی (1906ء–1972ء)
دینو بوزاتی اطالوی ناول نگار، افسانہ نگار، صحافی اور مصور تھے، جن کے فکشن میں حقیقت نگاری، فنتاسی، اسرار اور وجودی اضطراب کا امتزاج ملتا ہے۔ وہ طویل عرصہ Corriere della Sera سے وابستہ رہے۔ The Tartar Steppe ان کی معروف ترین تصنیف ہے، جبکہ ان کی کہانیوں میں انتظار، تقدیر، خوف اور تنہائی اہم موضوعات ہیں