
چارلس ڈکنز (1812ء–1870ء)
وکٹورین عہد کے نمایاں ترین انگریزی ادیب، چارلس ڈکنز نے برطانوی کاؤنٹی ہمپشائر میں جنم لیا۔ ان کے شاہ کار ناولز، افسانوں اور مضامین نے انگریزی نثر کو ایک نیا رخ بخشا۔ کردار نگاری اور واقعات کی حقیقی منظر کشی میں وہ اپنا جواب نہیں رکھتے۔ اس کے علاوہ، ڈکنزعمدہ انگریزی شاعر بھی تھے۔ ان کی پیدائش 1812, جبکہ وفات 1870 میں ہوئی۔